Spread the love
اسلام آباد( ابدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس جی بی راناشمیم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو کل 10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سابق چیف جسٹس جی بی راناشمیم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو کل 10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر میرشکیل الرحمان اور دی نیوز کےایڈیٹرعامرغوری اورانصارعباسی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔