179

پاکستان فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے

Spread the love

اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں