160

نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل جیت لیا ، سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو شکست

Spread the love

ابو ظہبی( سپورٹس نیوز ) نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیاآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے یقینی جیت چھین کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ابوظبی میں کھیلے جانے والے

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔انگلش بلے بازوں نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔انجری کے شکار جیسن رائے کے ٹیم سے باہر جانے کا اثر انگلینڈ کی بیٹنگ کے ٹاپ آرڈر پر واضح نظر آیا، جہاں جونی بیئرسٹو صرف 13 رنز ہی بناسکے۔ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوز بٹلر نے 29 رنز بنائے، لیکن انہوں نے اس کے لیے 24 گیندیں کھیلیں۔ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے 30 گیندوں پر41 رنز اور معین علی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 37 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے رنز کو آگے بڑھایا۔اختتامی لمحات میں لیام لونگسٹن کے قیمتی 17 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم 166 کے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملن، ایش سوڈھی اور جمی نیشم ایک ایک وکٹ لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں