Spread the love
کراچی (ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیم کی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والی بھارتی عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی پر تنقید کرنےوالوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا! برائے مہربانی، پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤنہ ڈالیں۔‘ انہوں نے لکھاکہ’ یہ کھیل ہے جنگ نہیں۔‘ اداکارہ نے بھارتی عوام کو کُھلے دل سے اپنے کھلاڑیوں کو ان کے وطن میں خوش آمدید کرنے کا مشورہ بھی دیا۔