108

سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے اپنا سب سے ضروری کام ملتوی کر دیا

Spread the love

ممبئی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ٹائیگر سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی۔ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کرینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں