121

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Spread the love

کراچی (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے پاکستانیوں کو مزید پریشان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے ریلیف پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن یہ کمی برقرار نہیں رہ سکی اور اب ڈالر نے ایک مرتبہ پھر سے اونچی اڑان شروع کر دی ہے ۔

گزشتہ تین روز میں مسلسل ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ آج کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.30 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 172.93 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 171.63 پربند ہواتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں