142

فسطائی بھارتی حکومت فوجی طاقت سے کشمیری عوام کی آوازدبارہی ہے، محبوبہ مفتی

Spread the love

سرینگر()مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری عوام کی آواز کو دبا رہی ہے اور پھر اسی خاموشی کو امن اور صورتحال میں بہتری کا نام دیا جاتا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید میر کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے بعد سے کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی سینٹرل ریزوپولیس فورس کی مزید بٹالینز اور مزیدبھارتی فورسز کو جموں وکشمیرمیں تعینات کیاجارہا ہے، دراصل جموں و کشمیر کے زمینی حالات مختلف ہیں اورکشمیری عوام کو فوجی طاقت کے بل پر خاموش کرایا جا رہا ہے اور قبرستان کی اس خاموشی کو امن کا نام دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ایک طرف تو مقبوضہ علاقے میں سب ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف نئے نئے کالے قوانین نافذ کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں