Spread the love
اسلام آباد (بدلو نیوز )افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو)
پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورۂ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔ امیر خان متقی اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والے شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔