163

شہباز شریف خاندان کے مقدمات کی پیروی کرنے والا نیب عہدیدار مستعفی

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے مخلتف افراد کیخلاف قائم مقدمات کی پیروی پر مقرر نیب کے ایک اہم افسر مستعفی ہوگئے۔نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے, عاصم ممتاز شہباز شریف فیملی کیخلاف قائم منی

لانڈرنگ مقدمات میں نیب کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہورہے تھے۔اس کےعلاوہ مستعفی ہونے والے عاصم ممتاز خواجہ برادرن کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2020میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ واثق ملک بھی مستعفی ہوگئے تھے۔ایڈووکیٹ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں