145

نیٹ فلیکس نے صارفین کو خوشخبری سنادی

Spread the love

کیلیفورنیا ( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرتے ہوئے گیمنگ سروس کا بھی آغاز کردیا۔ نیٹ فلیکس کی جانب سے 5 موبائل گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے جو اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہیں اور آنے والے مہینوں میں آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گی۔ ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گیمز فوری طور پر ان افراد کو دستیاب ہوگی جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہوں گے۔ ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ یعنی گیمز کھیلنے کے لیے نیٹ فلیکس ایپ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ گیمز مین ایپ کے ہوم پیج میں دستیاب ہوں گی مگر ابتدائی طور پر انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی مگر بتدریج طریقہ کار تبدیل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں