102

معاہدہ ہو گیا …..حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدہ ہو گیا جس کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دھرنے کے شرکاء آج رات تک راستہ کھول دیں گے اور ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے۔ کالعدم تنظیم آئندہ کسی

لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی اور بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی، دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔ دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا جبکہ حکومت کی طرف سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں