104

عبدالقدوس بزنجوبلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

Spread the love

کوئٹہ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی اے پی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں، اسی کے ساتھ انہوں نے بلوچستان کی تاریخ میں دو بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلیٰ ہیں ، اس سے قبل وہ جنوری 2018 ء میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب گورنر ہاؤس نے میرعبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلیٰ تقریب حلف برداری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریب حلف برداری شام چار بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، جہاں گورنر ظہور احمد آغا میر عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں