132

لیگی ایم پی اے سبزیوں کا ہار پہن کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

Spread the love

لاہور ( بدلونیوز )مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح سائیکل پر سوار سبزیوں کا ہار پہن کر پنجاب اسمبلی میں داخل ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح نے بدھ کے روز گلے میں آلو اور دیگر سبزیوں سے بنی ہوئی مالا پہن کر ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

جب وہ سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔مسیح نے کہا کہ وہ مہنگائی میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاج کے لیے سائیکل پر اسمبلی کا سفر جاری رکھیں گے۔گزشتہ روز بھی پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس میں پلے کارڈز لے کر آئے اور جلد ہی حمزہ شہباز کے حق میں اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔دوسری جانب خواتین ایم پی اے نے مٹی کے خالی برتنوں کو پیٹ کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں