132

گلی ، محلوں میں تجاوزات گرانے کی باری آ گئی

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے غیر قانونی تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات گرانے کی باری آگئی۔عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے کے ذریعے حکم دیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز، ڈی ایم سیز، گلی، محلوں، فٹ

پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات ختم کریں۔ کراچی کی تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔بتایا جائے کہ ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی۔عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں