98

سعودی عرب سے پیسہ اور تیل انہی شرائط پر ملا جو پہلے تھیں: شوکت ترین

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز )مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ سعودی

عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں سعودی حکام نے منظوری دی۔ ہم نے سعودی عرب سے3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے، تیل کی قیمتوں سے لگ یہی رہا ہے کہ مہنگائی ہو رہی ہے۔سعودی عرب سے پیسہ اور تیل انہی شرائط پر ملا جو پہلے تھیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہو رہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گی، کچھ اور چیزیں ہیں جنہیں زیر بحث نہیں لانا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں