140

صرف ایک جیت….نیا”موقع موقع” بھی آ گیا

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارتی میڈیا نے پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت کا اعتراف کرتے ہوئے ’موقع موقع‘ کا نیا اشتہار جاری کردیا ۔ ’موقع موقع‘ کی نئی ویڈیو میں پاکستانی ٹی شرٹ زیب تن کیے شخص پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے پھوڑتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کی طرح رواں

برس بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے دوبارہ ’موقع موقع‘ کا اشتہار جاری کیا تھا۔’موقع موقع‘ اشتہار دیکھنے میں تو ایک پاکستانی شائقین کی اس خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو بھارت کوشکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔اشتہار میں دیکھا گیا کہ ایک پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک دکان میں داخل ہوا جہاں ایک بھارتی سکھ مالک نے اسے سلام کیا۔پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں دکان کا بھارتی مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔اس لیے وہ اسے ’بائی ون بریک 1‘ اسکیم کے تحت 2 ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔ اس کے بعد اشتہار روایتی ’موقع موقع‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں