137

کھیل پاکستان اور بھارت کو قریب لاتے ہیں، ثانیہ مرزا

Spread the love

دبئی ( نیٹ نیوز )معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹی 20ورلڈ کپ میں ہونے والےپاک بھارت میچ کےبارے میں کہنا ہے کہ کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر آئی سی سی

کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، عماد وسیم اور قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مسکرا کر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ’پاکستان اور بھارت کی ایک خوبصورت اور سچی کہانی ‘ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ ’ کھیل آپ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ، کبھی بھی تقسیم نہیں کرتے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں