ممبئی ( نیٹ نیوز )پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
المعروف کے آر کے نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی۔پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کیے جن میں اُنہوں نے پاکستانی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کی تعریف کی جبکہ ویرات کوہلی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔کمال راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج، میں نے تقریباََ 5 سے 6 سال کے بعد پاکستان ٹیم کو کھیلتے دیکھا اور میں واقعی نہیں جانتا تھا کہ یہ ٹیم اتنا زبردست کھیلتی ہے۔‘اُنہوں نے پاکستانیوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا موازنہ ’گلی کی ٹیم‘ سے کیا تھا۔‘بالی ووڈ اداکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی کپتان بابر دُنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔21 سالہ نوجوان شاہین آفریدی پاکستان کا خطرناک بولر ہے جبکہ بابر اعظم ہمارے ویرات کوہلی سے بہت بہترین بلے باز ہیں۔‘
385
بالی وڈ اداکار کمال راشد خان نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی
Spread the love