368

ٹیم میں ٹیلنٹ ہے، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی: وزیراعظم

Spread the love

دبئی ( سپورٹس ڈیسک )وزیراعظم عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت

کےخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللّٰہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں