Spread the love
ہائی کورٹ نے مفت آٹے کی تقسیم کی تشہیر روکنے کے لیے دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ لائنوں میں کھڑا کرکے اشیائے خور و نوش تقسیم کرنا عزت نفس مجروح کرنا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے آٹے کی تقسیم سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، جس کے مطابق آئین کا آرٹیکل 14 انسانی عزت و تکریم کی بات کرتا ہے۔ مستحق لوگوں کواشیائے خور و نوش کی فراہمی کا طریقہ کار کے دوران آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔