Spread the love
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز قبل دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود کی بات کی۔واضح رہے کہ 26 مارچ کو رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔