Spread the love
افغانستان میں طالبان نے بچیوں کو مفت تعلیم اور کتابیں فراہم کرنے والے سماجی کارکن مطیع اللہ کو حراست میں لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے جس سوشل ورکر کو حراست میں لے لیا وہ ’پین پاتھ‘ نامی این جی او کے سربراہ ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم کے سخت حمایتی ہیں۔مطیع اللہ کی گرفتاری اس ٹوئٹ کی بعد عمل میں لائی گئی جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ہم لڑکیوں کے اسکول کھلنے کا ہر گھنٹے، ہر منٹ اور ہر سیکنڈ انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔