Spread the love
شمالی میکسیکو میں امیگریشن کے ایک حراستی مرکز میں لگنے والی خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 39 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ 29 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔