Spread the love
بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ انہیں وہ کام نہیں مل رہا تھا جو وہ چاہتی تھیں اور کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات خراب تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ امریکی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میوزک کمپنی دیسی ہٹس کی انجولا اچاریہ نے انہیں ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا اور اس وقت فون کیا جب وہ سات خون معاف کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔