Spread the love
ماڈلنگ اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ پینٹنگ بھی کرتی ہیں اور مشہور شخصیات کی پینٹنگ ان کے مداحوں کو فروخت کرکے رقم فلاحی کاموں میں استعمال کرتی ہیں۔رابی پیر زادہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مریم نواز کی تصویر کو فائنل ٹچ دے رہی تھیں۔سابق ماڈل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دو سال ہوگئے ہیں اب تک مریم نواز کی پینٹنگ خریدنے کوئی نہیں آیا جب کہ عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے۔