Spread the love
سندھ کے محکمہ صحت نے کراچی میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز میں خطرناک اضافے کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد سنسنی پھیلانا ہے۔اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے بتایا کہ کراچی میں کووڈ کے مثبت کیسز کی شرح 28.30فیصد تک پہنچ گئی ہے اور جن 106 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ان میں سے 30 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔تاہم مذکورہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ٹیسٹ کب کیے گئے تھے۔