Spread the love
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی اعظم خان نے مرکزکے ذمے صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کے حصول کے لیے مرکز کومراسلہ ارسال کردیا جبکہ بجلی منافع کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کامطالبہ بھی کیاہے۔وزیراعظم کوارسال کردہ تحریری مراسلے میں نگران وزیراعلی نے کہاکہ صوبے کی موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم خصوصی تعاون کریں، مرکز کے ذمے ضم اضلاع کے ترقیاتی اور موجودہ بجٹ کی مد میں2019 سے اب تک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں۔