Spread the love
دبئی کا اِعمار گروپ مقبوضہ کشمیر میں 6 کروڑ ڈالر کی لاگت سے شاپنگ مال اور آفس کمپلیکس تعمیر کرنے جارہا ہے۔
اِعمار گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں سری نگر میں ایک شاپنگ مال اور تجارتی ٹاور کی تعمیر شامل ہوگی۔
یہ اعلان خطے میں حکومت کی جانب سے پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جب مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر نے مالی سال 23-2022 کے پہلے 10 ماہ میں 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔