Spread the love
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشیل کمپلیکس میں پیشی کے دوران میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نامعلوم افراد کے ہمراہ اس ساری نفری کی وہاں موجودگی کا مقصد مجھےجیل میں ڈالنا نہیں تھا۔