Spread the love
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی صفوں کو درست اور خوداحتسابی کا عمل شروع کرے۔
اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وفاقی کابینہ نے نیب قانون میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے، نیب قانون کی سیکشن 4 اور 5 میں ترمیم کی گئی ہے ، اب عدالتیں ہی نیب کیسز کا جائزہ لیکر انہیں بند کرینگی، مقدمات متعلقہ تفتیشی اداروں میں منتقل کرنے کیلئے ترامیم کی گئی ہیں۔