Spread the love
امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرے جس سے نہ صرف ملک میں کاروباری مسابقت کی فضا قائم ہوگی بلکہ ‘اعلی معیار کی سرمایہ کاری’ کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نیڈ پرائس سے صحافی نے سوال کیا کہ چین کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پر اپنا دوستانہ اثر و رسوخ استعمال نہیں کر رہا۔