Spread the love
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر عائد کی گئی پابندی معطل کردی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی تقریروں اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی لگائی جا سکتی ہے، یہ تو آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔