Spread the love
وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت یہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔وزیر دفاع خوجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائی کرنے کی اجازت دے دی، یہ ریکارڈ ان شا اللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔