Spread the love
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے موجودہ ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے متعدد مرتبہ یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ججز سے متعلق براہ راست یا ریکارڈڈ مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔ہدایت نامے کے مطابق متعدد یاد ہانیوں کے باوجود ٹی وی چینلز اعلٰی عدلیہ کے ججوں کے کنڈکٹ سے متعلق مواد نشر کر کے توہین آمیز مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔