Spread the love
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی بھی رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے سعودی عرب آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ مملکت آئیں گے، جہاں وہ خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوں گے۔