23

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی بھی مہنگی

Spread the love

رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں