Spread the love
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاری وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بینج میں چیلنج کردئیے.چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی ہے،جس میں الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کر چکی ہے اور معاملہ زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ممبران نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔