Spread the love
پی ٹی آئی وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں تحریک اںصاف نے آر اوز عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بیوروکریسی سے لیے گئے آر اوز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، خدشہ ہے بیوروکریسی غیر جانبدار انتخابات نہیں کرسکتی اور نگراں حکومت پنجاب بیوروکریسی کے آر اوز پر اثر انداز ہوگی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز عدلیہ سے لینے کی کوشش کی لیکن لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی فراہمی سے معذرت کی لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس آر اوز بیوروکریسی سے لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔