38

راولپنڈی؛سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق مشیر گھر کے باہر سے اغواء

Spread the love

تھانہ ریس کورس کے علاقے گلنار کالونی لین 2 قاسم مارکیٹ سے ‏سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق مشیر و چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان کو گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا۔سابق مشیر و چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل زبیر احمد خان کے بیٹے شجاع زبیر نے رابطے پر بتایا کہ والد زبیر احمد خان گھر آرہے تھے کہ جیسے ہی گلی میں داخل ہوئے تو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے اسلحے کی نوک پر انکی گاڑی رکوائی اور زبردستی گاڑی سے اتروا کر دوسری گاڑی میں سوار کرواتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں