Spread the love
افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں گورنر بلخ داؤد مزمل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکاصوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا۔بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔