Spread the love
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فضل الرحمان کا بیان قابل قدر ہے، ایسے حالات میں کم از کم انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں، عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ ہم پیش کردیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی سب میں بلوچستان کانسٹیبلری پر صبح دس بجے حملہ کیا گیا جو کہ خود کش تھا، موٹر سائیکل سوار سیکیورٹی اہل کاروں کی گاڑی سے ٹکرایا جوکہ خودکش بمبار تھا، حملے میں نو شہادتیں ہوئیں، ایک سویلین راہ گیر زخمی ہوا جس سمیت تیرہ زخمی ہوئے ان سے تین کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔