Spread the love
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ کی بحالی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔پیر کی صبح 10:57 بجے کے قریب پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 275 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو جمعہ کو 278.46 روپے فی ڈالر پر بند ہونے کے بعد 3.46 روپے یا 1.24 فیصد زیادہ ہے۔ٹریس مارک کی اسٹریٹیجی ہیڈ کومل منصور نے کہا کہ روپے کی قدر مارکیٹ کی توقعات پر بڑھی ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر دستخط کردیے جائیں گے۔