Spread the love
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ سنا دیا، جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئی ہے۔جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر کے خلاف ایڈووکیٹ شاہد رانا کے توسط سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں۔