33

بلوچستان کانسٹیبلری پر خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید، 6 زخمی

Spread the love

بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔ایس پی بولان محمود نوتیزئی کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے ٹرک کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں