Spread the love
دراز قد اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی سابق مس انڈیا اور مس یونیورس بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور اب ان کی اینجیوپلاسٹی کردی گئی۔سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اینجیو پلاسٹی کے بعد انہیں اسٹنٹ ڈال دیے گئے اور اب ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔