Spread the love
مکہ مکرمہ: شامی نژاد شہری جرمنی سے سائیکل پر 73 دن کے سفر کے بعد مکہ پہنچتے ہی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یوں ان کی مقدس ترین شہر میں دفن ہونے کی خواہش پوری ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 73 روز قبل جرمنی سے 53 سالہ غازی جاسم نے سائیکل پر مسجد الحرام جانے کے لیے رخت سفر باندھا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔