Spread the love
کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، گرفتار افراد میں سے ایک متاثرہ بچی کا رشتہ دار اور دوسرا پڑوسی ہے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (انوسٹی گیشن) کامران خان نے کہا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے دو افراد کو بچی کی لاش نالے میں پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔جس کے بعد پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ان دونوں مشتبہ افراد کا سراغ لگایا۔