Spread the love
زمیندار ایکشن کمیٹی نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کئی مقامات پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔کوئٹہ، سندھ قومی شاہراہ کو دشت کے مقام پر زمینداروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ زمینداروں نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر بھی بلاک کردیا۔