Spread the love
پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پی ٹی آئی ایم این ایز واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، انہیں یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ممبران واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، انہوں نے استعفی کیوں دیا؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ممبران نے حکومت گرانے کے خلاف احتجاجاً استعفی دیا ہے۔