Spread the love
دبئی میں اس وقت ایک اور کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں متمول شیخ اپنے محبوب اونٹوں کو کلون کروا رہے ہیں، تاہم اس نسخے پر کم ازکم 50 ہزار ڈالر یا ایک کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ڈاکٹر نثار احمد وانی نے دبئی میں ری پروڈکٹو بایوٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا ہے جہاں وہ 2009 میں پہلا کلون شدہ اونٹ، انجاز کو جنم دے چکے تھے جس کے معنی ’کامیابی‘ کے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب سالانہ، اونٹ کے کئی بچھڑے کلون کیے جا رہے ہیں۔